استاد کلاس روم میں آکر بچوں کو متوجہ کرتےہوئے کہتاہے۔
”میں چاہتا ہوں کے تم میں سے ہر کوئی مجھے اپنے مستقبل کے عزائم کے بارے میں بتائیں کہ وہ بڑا ہو کر کیا بننا چاہےگا؟“
بچوں نے کہا؛انجنیئر،ڈاکٹر،پولیس افیسر،پائلٹ،وکیل،سب بچوں کے جواب اس کے اردگرد گھوم رہے تھے
سوائے ایک بچے کے،اس کی بات نے سب کو حیرت زدہ کردیا اورسب بچے اس پر ہنسنے لگے۔
اس نے اپنے استاد سے کہا؛ ”میری خواہش ہے کہ میں صحابی بنوں“
استاد اس کی اس خواہش سے متعجب ہو کر پوچھتا ہے؛ ”تم صحابی ہی کیوں بننا چاہتے ہو؟؟؟“
بچہ کہتا ہے؛ ”اس لیے کہ میری پیاری ماں ہر رات سونے سے پہلے مجھے کسی صحابی کا قصہ سناتی ہے۔میں جان گیا ہوں کے صحابی بہادر ہوتا ہے،صحابی اللہ سے پیار کرنے والا ہوتا ہے،صحابی اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،میں بھی اس جیسا بننا چاہتا ہوں“
استاد یہ جواب سن کر خاموش ہوجاتا ہے وہ جان جاتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک عظیم ماں کی تربیت ہے اس لیے اس نے عظیم عدف چنا ہے۔
آج کتنی خواتین اپنے بچوں کو صحابہ کرام اور صحابیات کے سبق آموز واقعات سنا کر سکھاتی ہے
#StoryOfMother
#IslamicStory #TrainingOfMothersToTheKids
#UrduAdab #Islam
0 Comments